نان پروفیشنل مافیا فیشن انڈسٹری کو بھی برباد کرنے کے مشن پر ہے ‘ ریچل خان

پیر 14 مارچ 2016 13:01

نان پروفیشنل مافیا فیشن انڈسٹری کو بھی برباد کرنے کے مشن پر ہے ‘ ریچل ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) اداکارہ و ماڈل ریچل خان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے بعد اب اسٹیج ڈرامہ کو بھی نان پروفیشنل لوگوں نے برباد کر دیا ہے اور اب اسی طرح کا نان پروفیشنل مافیا فیشن انڈسٹری کے در پے ہے جو کسی نہ کسی طریقے سے فیشن انڈسٹری کو برباد کرنے کے مشن پر ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیشن دنیا میں باقاعدہ ایک انڈسٹری کی صورت اختیار کر چکا ہے اور اب ہمیں دنیا کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ہماری فیشن انڈسٹری سے سپر سٹار ماڈل پیدا ہو رہی ہیں جو دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرر ہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر سب سے زیادہ دکھ اور تکلیف ہے کہ گلیوں سے تعلق رکھنے والی ماڈلز کو ایک سازش کے تحت فیشن انڈسٹری میں داخل کیا جا رہا ہے جن کی حرکات کی وجہ سے بعض اوقات ناخوشگوار واقعات رونما ہوتے ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ ایسی ماڈلز کا فیشن انڈسٹری میں داخلہ بند ہونا چاہیے ۔جو بھی لڑکی فیشن انڈسٹری میں داخل ہونا چاہتی ہو تو پہلے باقاعدہ کسی اچھے ادارے سے تربیت حاصل کرے اور پھر فیشن کی دنیا میں آئے ۔