افریقی ملک آئیوری کوسٹ ‘ تفریحی مقام پر دہشتگردانہ حملے میں 18افراد ہلاک

پیر 14 مارچ 2016 13:13

گرینڈ باسم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) افریقی ملک آئیوری کوسٹ کے مشہور ساحلی تفریحی مقام گرینڈ باسم پر شدت پسندوں کے حملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق نقاب پوش حملہ آووروں نے پہلے ساحل پر موجود لوگوں پر فائرنگ کی اس کے بعد وہ قریبی ہوٹلوں میں داخل ہو گئے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آور جو کے بڑی تعداد میں اسلحے سے لیس تھے نے ایٹوائل ڈو سڈ ہوٹل میں موجود مہمانوں پر فائرنگ کی۔

ایک اور عینی شاہد سلمان کماگیٹ نے بتایا کہ میں نے لوگوں کو ساحل چھوڑ کر بھاگتے ہوئے دیکھا۔ملک کے صدر نے بتایاکہ ہلاک ہونے والوں میں 14 شہری اور دو فوجی اہلکار شامل ہیں۔ حملے کے بعد جائے وقوع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کارروائی میں چھ حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے ‘شدت پسند تنظیم القاعدہ فی المغرب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

متعلقہ عنوان :