پشاور پولیس کا سرچ آپریشن ، 46مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

پیر 14 مارچ 2016 13:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) پشاور کے علاقے ہشت نگری میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 46مشتبہ افراد گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو پشاور کے علاقے ہشت نگری میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 46مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد میں غیر قانونی طور پر مقیم 3 افغان مہاجرین بھی شامل ہیں جبکہ گرفتار افراد سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کرائے نامے جمع نہ کرانے پر 23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :