یمن میں کارروائی کے دوران متحدہ عرب امارات کا لڑاکا طیارہ لاپتہ

پیر 14 مارچ 2016 13:24

ابوظہبی۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی قیادت میں 6 رکنی اتحاد کی فضائی کارروائیوں کے دوران متحدہ عرب امارات کی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ لاپتہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

خلیجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان پیر کو متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی جنرل کمانڈ کی طرف سے کہا گیا۔ بیان کے مطابق ”آپریشن ریسٹورنگ ہوپ“ کے تحت کارروائی کے دوران لاپتہ ہونے والے لڑاکا طیارے کے پائلٹ سے اب تک رابطہ نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :