جاندار اداکاری اور معیاری رقص ہمیشہ میری اولین ترجیح رہا ہے‘ نر گس

پیر 14 مارچ 2016 13:27

جاندار اداکاری اور معیاری رقص ہمیشہ میری اولین ترجیح رہا ہے‘ نر گس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) اداکارہ نر گس نے کہا ہے کہ جاندار اداکاری اور معیاری رقص ہمیشہ میری اولین ترجیح رہا ہے ، شائقین ڈرامہ ہزاروں روپے خرچ کر کے ڈرامہ ہالوں میں تفریح کے لئے آتے ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ اچھا ڈرامہ دیکھنے کو ملے ، اسی طرح میرے پرستاروں کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ اچھا اور معیاری رقص ان کے سامنے پیش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں نرگس نے کہا ہے کہ اپنے پرستاروں کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اچھی اور بہترین آئیٹم تیار کرتی ہو تاکہ شائقین ڈرامہ کو پرفارمنس مدتوں یاد رہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں تعداد کی بجائے معیار پر خصوصی توجہ دیتی ہوں ، نئے فنکاروں کو سینئر لوگوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔