فن کی بلندیوں کوچھونا چاہتی ہوں جس کیلئے میں نے ابتدائی منصوبہ بندی کرلی ہے ‘سوزن خان

پیر 14 مارچ 2016 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) اداکارہ و ماڈل سوزن خان نے کہا ہے کہ فن کی بلندیوں کوچھونا چاہتی ہوں جس کیلئے میں نے ابتدائی منصوبہ بندی کرلی ہے ،ہر کردار کو ہرگز نہیں کروں گی بلکہ صرف معیاری اور منفرد کردار ادا کرونگی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خود کو خوش قسمت اداکارہ محسوس کرتی ہوں کہ مجھے سید نور کی فلم بھائی وانٹڈکے مرکزی کردار کیلئے چنا گیا ،میں اپنے کردار پر بھرپورمحنت کررہی ہوں امید ہے کہ شائقین فلم کو میر ا کردار اور اداکاری پسند آئے گی ۔ سوزن خان نے کہا کہ فلم کی کاسٹ نئی ضرور ہے مگر تمام فنکارو ں نے اپنے کردار بڑی خوبصورتی سے ادا کیا ہے ،امید ہے کہ فلم ریلیزنگ کے بعد کامیابی سے ہمکنا ر ہوگی۔