جرمن چانسلر آنگیلا میرکل کی جماعت کو ملک کی تین ریاستوں میں سے دو میں ہونے والے علاقائی انتخابات میں شکست کا سامنا
میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 13:35
برلن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) انتخابی جائزوں کے مطابق جرمن چانسلر آنگیلا میرکل کی جماعت کو ملک کی تین ریاستوں میں سے دو میں ہونے والے علاقائی انتخابات میں شکست کا سامنا ہے۔ایگزٹ پولز کے مطابق کرسچیئن ڈیموکریٹ پارٹی ملک کے مشرقی علاقے سیکسنی اینہالٹ میں سب سے بڑی جماعت کی حیثیت برقرار رکھ پائی ہے تاہم اسے باڈن ورٹمبرگ اور رائن لینڈ پالیٹینیٹ میں شکست ہوئی ہے۔
مہاجرین کی آمد کی مخالف جماعت ’آلٹرنیٹیو فار جرمنی‘ (اے ایف ڈی) ان انتخابات میں تینوں ریاستوں میں ماضی کے مقابلے میں کامیاب رہی ہے۔ان انتخابات کو چانسلر انگیلا میرکل کی مہاجرین کے بارے میں ’اوپن ڈور‘ پالیسی کا امتحان قرار دیا جا رہا تھا۔(جاری ہے)
2015 میں جرمنی میں دس لاکھ سے زیادہ مہاجرین اور پناہ گزین داخل ہوئے ہیں۔جائزوں کے مطابق اے ایف ڈی کو سیکسنی کے علاقے میں 19 فیصد حمایت حاصل ہے جہاں اس وقت سی ڈی یو اور سوشل ڈیموکریٹوں کی اتحادی حکومت قائم ہے۔
اگر اے ایف ڈی نے انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تو اتحادیوں کو اپنی برتری برقرار رکھنے کے لیے ایک اور اتحادی کی ضرورت پڑے گی۔اے ایف ڈی کو جرمنی کی 16 علاقائی پارلیمانوں میں پہلے ہی سے پانچ میں نمائندگی حاصل ہے۔اے ایف ڈی کو جرمنی کی 16 علاقائی پارلیمانوں میں پہلے ہی سے پانچ میں نمائندگی حاصل ہے۔ دوسری جانب سی ڈی یو کی جیت کی توقع کے بر عکس سوشل ڈیموکریٹس کی رائن لینڈ پالیٹینیٹ پر گرفت برقرار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.