انتظار کی گھڑیاں ختم ،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مردوں اور خواتین کے مین راؤنڈ کا آغاز کل سے ہوگا

پیر 14 مارچ 2016 13:36

انتظار کی گھڑیاں ختم ،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مردوں اور خواتین کے ..

ناگپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مین راؤنڈ کا آغاز کل منگل کو ہوگا،پہلے میچ میں میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ناگپور میں آمنے سامنے ہوں گی،نیوزی لینڈ کو بھارت پر نفسیاتی برتری حاصل ہے ،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 4ٹی ٹوئنٹی کھیلے گے جس میں چاروں میں کیوی ٹیم نے فتح حاصل کی ۔

تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں ،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورل کپ کے مین راؤنڈ کا آغازکل منگل کو ہو گا ۔افتتاحی میچ میں میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ناگپور میں آمنے سامنے ہوں گی،نیوزی لینڈ کو بھارت پر نفسیاتی برتری حاصل ہے ،دونوں ٹیموں کے مابین ابھی تک 4ٹی ٹوئنٹی کھیلے گے جس میں چاروں میں کیوی ٹیم نے فتح حاصل کی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب خواتین کے مقابلوں میں ابتدائی روز پہلے میچ میں میزبان بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں بنگلور میں جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ سری لنکا کی ویمنز ٹیمیں نئی دہلی میں مدمقابل ہوں گی۔اگر کامیابی نے دھونی الیون کے قدم چومے تو اعزاز دو بار حاصل کرنے والی وہ پہلی ٹیم بن جائے گی۔ اس سے قبل کھیلے گئے5ورلڈ کپ مقابلوں میں کوئی بھی ٹیم دومرتبہ ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل نہیں کرسکی۔

اس فارمیٹ کا پہلاورلڈکپ2007جنوبی افریقا میں کھیلا گیا جوبھارت نے جیتا، جبکہ پاکستان رنراپ رہا۔ دوسرا ورلڈکپ 2009میں انگلینڈ میں کھیلا گیا اس بار گرین شرٹس چیمپئن بنے سری لنکارنرز اپ رہا۔تیسرا ورلڈکپ 2010 میں ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا جو انگلینڈ نے جیتا اور آسٹریلیا رنر اپ رہا۔ چوتھا ورلڈکپ 2012میں سری لنکا میں کھیلاگیا اس بار فتح کا تاج ویسٹ انڈیز کے سر سجا سری لنکن ٹیم اس مرتبہ بھی رنر اپ رہی۔پانچواں ورلڈکپ2014میں بنگلہ دیش میں کھیلاگیا جس میں قسمت نے سری لنکا کا ساتھ دیا اور وہ پہلی بار چیمپئن بن گیا اس نے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :