تھائی لینڈ ،بینک میں فائر پروٹیکشن سسٹم ٹھیک کرتے ہوئے 8 افراد ہلاک ، 7 متاثرہ افرادہسپتال منتقل

پیر 14 مارچ 2016 13:38

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء )تھائی لینڈ کے بینک میں آگ بجھانے والے سسٹم کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے 8افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بینک میں آگ بجھانے والے سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا تھا کہ شعلوں پر قابو پانے والا کیمیکل لیک ہو گیا اور دم گھٹنے سے8 افراد ہلاک ہو گئے فائر پروٹیکشن سسٹم سے نکلنے والی گیس کی ایک قسم آکسیجن کو کم کرتی ہے جس کی وجہ سے آگ پھیلنے کا عمل رک جاتا ہے۔ تھائی لینڈ میں پیش آنے والے حادثے میں بینک میں موجود افراد آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہلاک ہوئے جبکہ 7 متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔