کراچی : اللہ دینو خواجہ نے آئی جی سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 13:43

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) : اللہ دینو خواجہ نے نئے آئی جی کی حیثیت سے آئی جی سندھ کا عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سینٹرل پولیس آفس میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا۔

(جاری ہے)

سینٹرل پولیس آفس میں تعینات پولیس افسران نے نئے آئی جی سندھ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اے ڈی خواجہ کو پولیس آفس کراچی میں جنرل سلام اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ نو تعینات آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی مشاورت کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی منظوری کے بعد آئی جی کے عہدے پر تعینات کیا گیا تاہم آج انہوں نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا۔

متعلقہ عنوان :