غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی کاپی سمیت مزید دستاویزات جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 13:43

غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وکیل نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی کاپی سمیت مزید دستاویزات جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کے خلاف درخواست پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔

(جاری ہے)

سابق صدر کے وکیل ملک طاہر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کے باوجود ٹرائل کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔سابق صدر کے وکیل نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی کاپی سمیت مزید دستاویزات جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔عدالت نے دستاویزات جمع کرانے کے لیے 3روز کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سابق صدر نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :