جناح ہسپتال سے اغوا ہونے والی بچی کو 17روز بعد ہسپتال چھوڑ جانے والی خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 13:43

جناح ہسپتال سے اغوا ہونے والی بچی کو 17روز بعد ہسپتال چھوڑ جانے والی ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کے جناح ہسپتال سے اغوا ہونے والی بچی کو 17روز بعد ہسپتال چھوڑ جانے والی خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے، ہسپتال میں زیرعلاج مانگا منڈی کی خاتون شازیہ کی 2روز کی بچی کو لیبر روم سے اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مانگا منڈی کی رہائشی شازیہ کی دو دن کی بچی کو 2ہفتے قبل ہسپتال کے لیبر روم سے اغوا کیا گیا تھا ،17روز بعد ملنے والی بچی کو جناح ہسپتال انتظامیہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے۔ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد بچی کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :