رواں مالی سال میں خدمات کے شعبہ کی بعآمدات میں 5.96 فیصد کی کمی

پیر 14 مارچ 2016 13:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) رواں مالی سال میں خدمات کے شعبہ کی بعآمدات میں 5.96 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 3 ارب 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گزشتی مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران شعبہ کی برآمدات سے 3 ارب 28کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2005-06ء میں گی ڈی پی میں خدمات کے وعبہ کا حصہ 56 فیصد تھا جو گزشتہ مالی سال 2014-15 ء کے دوران بڑھ کر 57.7فیصد ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :