ایک سال کی قلیل مدت میں پاکستان میں انٹرنیٹ کا استعمال 3 فیصد سے 15 فیصد تک بڑھ گیا

پیر 14 مارچ 2016 13:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کی سہولت سے صرف ایک سال کی قلیل مدت میں پاکستان میں انٹرنیٹ کا استعمال 3 فیصد سے 15 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

نفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر انوشہ رحمن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان انفارمیشن کیمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی پر مصنوعی توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک سال قبل ملک میں تھری اور فور جی ٹیکنالوجی کی سہولت فراہم کی تھی اور اس سے پہلے موبائل فون استعمال کرنے والے 3 فیصد صارفین انٹرنیٹ استعمال کرتے تھے لیکن نئی ٹیکنالوجی کے آغاز سے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی شرح 15 فیصد تک بڑھ گئی۔

متعلقہ عنوان :