دنیا میں سب سے مہنگا کباب،ایک ڈش کی قیمت14 ہزار روپے

پیر 14 مارچ 2016 13:48

دنیا میں سب سے مہنگا کباب،ایک ڈش کی قیمت14 ہزار روپے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) دنیا کے بہترین اجزا سے تیار کردہ لذیذ کباب کی ایک پلیٹ کی قیمت 925 برطانوی پونڈ یا پاکستانی 14 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔جاپان کے مشہور واگیو گوشت ( بیف) سے یہ کباب بنائے جاتے ہیں جن میں تازہ مشروم اور 25 سال پرانا اطالوی سرکہ چھڑکا جاتا ہے۔ سرکے کے ایک قطرے کی قیمت 200 روپے ہے! برطانیہ میں تاس ریسٹورینٹ کے ترک مالک اوندر ساہان نے یہ کباب تیارکئے ہیں جنہیں برطانیہ کے بہترین کباب کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے جسے کبابوں کا آسکر ایوارڈ کہا جاتا ہے۔

یہ ریسٹورنٹ لندن کے کینری وہارف میں واقع ہے اور کباب کی ایک پلیٹ کی قیمت 14 ہزار روپے ہے جسے دنیا کا مہنگا ترین کباب کہا جاسکتا ہے اور اسے ہزاروں سال قدیم طریقے سے تیار کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسے ’ شاہی‘ یا رائل کا نام دیا گیا ہے اور رائل ڈش میں ان بھیڑوں کا گوشت استعمال ہوتا ہے جنہیں صرف دودھ پلایا جاتا ہے۔ کباب کھانے والے کہتے ہیں کہ یہ منہ میں گْھل جاتا ہے۔

اس کی تیاری میں شومس پنیر، خاص قسم کے پھول، کھانے کا ترکی پودا بیسل، یروشلم سے منگوائے گئے خاص نباتات اور لا والی دیس بوکس کا زیتون کا تیل استعمال کیا جاتا ہے جس کی ایک بوتل کی قیمت 6 ہزار روپے ہے۔کباب میں دستی اور رانوں کا گوشت استعمال ہوتا ہے لیکن ان شاہی کبابوں کے لئے آپ کو کچھ روز قبل آرڈر دینا ہوتا ہے اور کھانے والے اسے حیرت انگیز قرار دیتے ہیں

متعلقہ عنوان :