پنجاب حکومت کا تحفظ خواتین ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے -صوبائی وزیرقانون

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 13:49

پنجاب حکومت کا تحفظ خواتین ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے -صوبائی ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) پنجاب حکومت کا تحفظ خواتین ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے جمعیت علماءاسلام (ف)کے امیر مولانا فضل الرحمان پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھر میں تابعدار شوہر اور باہر جاہ و جلا ل دکھاتے ہیں۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حقوق نسواں ایکٹ کی مخالفت کرنیوالوں سے پوچھا جائے کہ کیا خواتین پر تیزاب پھینکنا یا انکی ہڈیاں توڑنا جائز ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون خواتین کے تحفظ کیلئے بنایا گیا جس کی خلاف ورزی کرنیوالے کڑی سزا کے مستحق ہوں گے،حقوق نسواں ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نیب کو پنجاب کے تمام منصوبوں کی انکوائری کی ہم خود دعوت دیتے ہیں،راناثنائ اللہ نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی جو خواب دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پورے نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

رانا ثناءاللہ کہا کہ پنجاب حکومت نے تحفظ خواتین ایکٹ میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کڑے سے مستثنیٰ ہو جائیں گے وہ گھر میں تابعدار شوہر اور باہر جاہ و جلا ل دکھاتے ہیں۔ رانا ثنااللہ نے پرویز الٰہی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہتے ہیں زندگی بھر شہباز شریف سے جلتے رہیں گے۔ پرویز الٰہی آیت الکرسی پڑھ کر خود پر دم کیا کریں۔

متعلقہ عنوان :