چین میں ریاست مخالف جرائم میں دگنا اضافہ

پیر 14 مارچ 2016 13:54

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) چین میں مسلمان اکثریت والے خطے سینکیانگ اور ملکی سطح پر سول سوسائٹی کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں ریاست کے خلاف جرائم کی شرح میں پچھلے سال دو گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی عدالتوں نے 2015 کے دوران 1419 افراد کو ’پرتشدد دہشت گردی‘ اور ’قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے‘ سے منسلک جرائم میں سزا سنائی۔سپریم پیپلز کورٹ کے سربراہ ڑْو کیانگ نے یہ انکشاف ایک رپورٹ میں کیا ہے جسے بیجنگ میں جاری کمیونسٹ حکومت کی نیشنل پیپلز کانگریس یا چینی پارلیمان کے سالانہ اجلاس میں تیرہ مارچ کے روز پیش کیا گیا۔ 2014 میں اسی طرز کے جرائم میں سزا پانے والوں کی کْل تعداد 712 تھی۔

متعلقہ عنوان :