فاسٹ باوٴلر محمد سمیع کولکتہ میں بیٹنگ پریکٹس کے دوران پاوٴں کی انجری کا شکار
پیر 14 مارچ 2016 14:00
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باوٴلر محمد سمیع کولکتہ میں بیٹنگ پریکٹس کے دوران پاوٴں کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے دوران فاسٹ باوٴلر محمد سمیع بیٹنگ کرتے ہوئے پیر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
قومی ٹیم کے میڈیا منیجر آغا اکبر نے کہا ہے کہ محمد سمیع کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
انہوں نے بتایا کہ سمیع کے پیر کے انگوٹھے پر لگنے والی چوٹ زیادہ سنگین نوعیت کی نہیں اور قومی ٹیم فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر سہیل نے بتایا ہے کہ دو دن کے اندر فاسٹ باوٴلر مکمل صحتیاب ہو جائیں گے۔انجری کے سبب محمد سمیع کی کل سری لنکا کے خلاف وارم اپ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے لیکن وہ ہندوستان کے خلاف میچ کیلئے ممکنہ طور پر سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.