بھارت سے درآمد کئے گئے لہسن میں فنگس کی تصدیق ، واہگہ بارڈر پر 15ٹرک روک دیئے گئے

پیر 14 مارچ 2016 14:05

بھارت سے درآمد کئے گئے لہسن میں فنگس کی تصدیق ، واہگہ بارڈر پر 15ٹرک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) بھارت سے لائے گئے لہسن کے پندرہ ٹرک واہگہ بارڈر پر روک لیے گئے،لیبارٹری رپورٹ کے مطابق لہسن میں فنگس پائی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت سے درآمد کئے گئے لہسن کے پندرہ ٹرکوں میں فنگس پائی گئی ہے۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں فنگس کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ درآمدکنندگان نے بعض افسران کی ملی بھگت سے کراچی کی ایک غیر رجسٹرڈ لیبارٹری سے سیمپلز کو پاس کروا لیا تھا، تاہم پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے جب نمونے ایک رجسٹرڈ لیب سے چیک کروائے تو رپورٹ میں فنگس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی۔ پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے مزید کارروائی کے لیے رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :