قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے 2014-15ءٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے‘ محمد حفیظ سب سے امیر کھلاڑی ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 16کروڑ94 لاکھ 26 ہزار345 روپے ہے‘ شاہد آفریدی کے اثاثوں کی مالیت7کروڑ54لاکھ603روپے ہے:ایف بی آر

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 14:05

قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے 2014-15ءٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے‘ محمد ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے 2014-15ءٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔ایف بی آر کے مطابق جن کھلاڑیوں نے سال 2014-15ءمیں ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ان میں اسد شفیق ،انور علی، یا سر شاہ ،محمد بابر،یونس خان ،فواد عالم ،عماد وسیم اور مصباح الحق شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ سب سے زیادہ مالیت کےاثاثے ہیں جن کی مالیت 16کروڑ94 لاکھ 26 ہزار345 روپے ہے۔دوسرے نمبرپرشعیب ملک ہیں،اثاثوں کی مالیت16کروڑ16لاکھ27ہزار743روپے ہے،تیسرے نمبر پر عمر اکمل ہیں،اثاثوں کی مالیت 11 کروڑ45 لاکھ 94 ہزار 224 روپے ہے۔رپورٹ کے مطابق 20 سال سے کرکٹ کھیلنے والے شاہد آفریدی کے اثاثوں کی مالیت7کروڑ54لاکھ603روپے دکھائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :