ورلڈ ٹی 20: سکیورٹی خدشات پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی انشورنس

پیر 14 مارچ 2016 14:05

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو لاحق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی انشورنس کروا لی ہے۔آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے تما م ایونٹ انشورڈ ہوتے ہیں اس لیے 15پاکستانی کھلاڑیو ں ا ور 11آفیشلز کی انشورنس کروا لی ہے۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ معمول کی پریکٹس ہے ، ایونٹ میں شریک مرد و خواتین کی دیگر 26ٹیمو ں سمیت میچ آفیشلز اور میچ ریفری کی بھی انشورنس کروالی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں اگر کوئی کھلاڑی حادثے کا شکار ہوتا ہے تو ان کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے گا ، پاکستانی ٹیم کولکتہ اور موہالی کے میدانوں پر اپنے میچز کھیلے گی جہاں ہنگامہ آرائی کے خدشے کے پیش نظر ان کی بھی انشورنس کروا لی گئی ہے

متعلقہ عنوان :