اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مشرف کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے تین دن کی مہلت دیدی

پیر 14 مارچ 2016 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست میں سابق صدر کو دستاویزات جمع کرانے کیلئے تین دن کی مہلت دیدی۔ پیر کو جسٹس عامر فاروق نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کیخلاف درخواست پرسماعت کی۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے وکیل ملک طاہر نے عدالت کو بتایا کہ میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کے باوجود ٹرائل کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ‘ وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔ سابق صدر نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔ سابق صدر کے وکیل کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی کاپی سمیت مزید دستاویزات جمع کرانے کیلئے وقت مانگنے پر عدالت نے تین روز کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :