پاکستان کے پاس کئی میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں جو کبھی بھی کھیل کا نقشہ پلٹ سکتے ہیں:سچن ٹنڈولکر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 مارچ 2016 14:13

پاکستان کے پاس کئی میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں جو کبھی بھی کھیل کا نقشہ ..

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مارچ2016ء )لیجنڈری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے پاس کئی میچ ونر کھلاڑی موجود ہیں جو کبھی بھی کھیل کا نقشہ پلٹ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سچن ٹنڈلکر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اشیاء کپ میں کمزور نظر آئی لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ مومینٹم شفٹ ہوتے دیر نہیں لگتی ، پاکستانی ٹیم نے واپس جاکر پلاننگ اور کچھ پریکٹس سیشنز بھی کیے ہوں گے لہذا بھارتی ٹیم کو تیار رہنا چاہیئے ۔

سچن کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین میچز ہمیشہ سخت تناؤ والے ہوتے ہیں اور پاکستان کے پاس محمد حفیظ ، شعیب ملک اور شاہد آفریدی جیسے دھواں دھار بلے باز اور محمد عامر اور وہاب ریاض جیسے بہترین باؤلر موجود ہیں اس لیے بھارت کو ویسی ہی کرکٹ کھیلنا ہوگی جیسی وہ گزشتہ کچھ عرصے سے کھیلتی آرہی ہے ۔