الخلیل، چاقو حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 16 سالہ فلسطینی لڑکی گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

پیر 14 مارچ 2016 14:24

الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے جنوبی شہر الخلیل سے فلسطینی لڑکی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔ اس پرالزام ہے کہ اس نے ایک اسرائیلی فوجی اہلکار پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی تاہم اس کا حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے مغربی الخلیل میں تلاشی کی کارروائی کے دوران 16 سالہ سوزان شحدہ غنیمات کو حراست میں لیا جسے بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کریا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑکی کو شمالی الخلیل میں غوش عتصیون چوک میں ایک فوجی پر چاقو سے حملے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا۔