انتفاضہ القدس کے5 ماہ میں 34 صہیونی ہلاک، 342 زخمی ہوئے، رپورٹ

پیر 14 مارچ 2016 14:24

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) اسرائیلی میڈیا نے فلسطین میں پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس میں فلسطینیوں کے حملوں میں اسرائیل کے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ اخباری رپورٹس کے مطابق 5ماہ میں فلسطینیوں کے حملوں میں 34 یہودی ہلاک اور 342 زخمی ہوچکے ہیں۔اسرائیلی عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اپنی اشاعت میں بتایا ہے کہ پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کے دوران 34یہودی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 342زخمی ہیں۔

ان میں 37 زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ 8 کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں جبکہ 230 کو درمیانی اور معمولی درجے کے درمیان زخم آئے، 115 یہودی خوف اور دہشت کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے یہودی آباد کاروں پر 74 حملے گاڑیوں تلے کچلنے کیلئے گئے۔ فائرنگ کے 71 واقعات پیش آئے، 1400 بار پتھراؤ کیا گیا اور 168 مرتبہ دیسی ساختہ دستی بم استعمال ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی جانب سے 1300 مزاحمتی کارروائیاں غرب اردن میں کی گئی ہیں جبکہ بیت المقدس میں 360 مزاحمتی کارروائیاں رپورٹ ہوئیں۔ ان کے علاوہ تل ابیب میں چار، رعنانا میں تین، بتاح تکفا، الرملہ میں دو، العفولہ، نتانیا، ریشون لتسیون، مودیعین، بیت شمیس، عسقلان، رھط اور بئر سبع میں ایک ایک کارروائی درج کی گئی۔

متعلقہ عنوان :