پاکستان نے ہمیشہ کشمیر بارے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کی حمایت کی ہے ،انجینئر رشید

پیر 14 مارچ 2016 14:27

سرینگر ۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) مقبوضہ کشمیرنام نہاد کشمیر اسمبلی کے رکن اور عوامی اتحاد پارٹی کے چیئرمین انجینئر عبدالرشید نے کہاہے کہ پاکستان نے کبھی مقبوضہ علاقے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری کرانے کیلئے ضروری شرائط اور ضوابط پر عمل درآمدسے کبھی انکار نہیں کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجینئر رشید نے پٹن کے علاقے رام بیل گڑھ اور سرینگر کے علاقے زونی مار میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں کوئی اعتراض نہیں کہ اگر کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے حق خود ارادیت دیاجائے۔

انجینئر رشید نے کہاکہ یہ کئی دہائیوں پر مشتمل شیخ عبداللہ کا مبہم اور متضاد کردار تھا جن کی وجہ سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو سبوتاژکیاگیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ عمر عبداللہ کشمیر اسمبلی میں افضل گورو کی رحم کی قرارداد کو مسترد کرنے میں اپنے مشکوک کردار سے فرار اختیار نہیں کرسکتے ۔