سرکاری حکام نے مدارس کی رجسٹریشن کے لئے منصوبوں کو حتمی شکل دیدی‘ رپورٹ

پیر 14 مارچ 2016 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) سرکاری حکام نے مدارس کی یکساں رجسٹریشن کے لئے منصوبوں کو حتمی شکل دیدی ہے اور ڈیٹا فارم کا مسودہ تیار کر لیا ہے جس کے ذریعے یہ مدارس بنیادی اطلاعات فراہم کریں گے جن میں درج شدہ طلبہ‘ فیکلٹی کی تعداد‘ بنک اکاؤنٹ اور دیگر ضروری معلومات فراہم کرینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو کہا ہے کہ وہ اتحاد تنظیمات مدارس کے ساتھ میٹنگ کریں تاکہ یکساں رجسٹریشن ہو اور اس پر حتمی نظرثانی ہو۔ یہ میٹنگ آنے والے دنوں میں منعقد ہو گی اور اس میں فارم کو حتمی شکل دی جائے گی اور تمام وزراء اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کے بعد اس کا نفاذ شروع ہو گا۔