پاکستانی قانون پر عمل نہیں کرنا تو عما رتو ں پر داعش کا جھنڈا لگا دیا جائے،سپریم کورٹ
پیر 14 مارچ 2016 14:30
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے شہری علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں اور سیکیورٹی کے نام پر رکاوٹوں کے مقدمے میں وزارت داخلہ کو آئی جی اسلام آباد اور موٹروے پولیس کے دفاتر دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے دو ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔ جبکہ ضلعی عدالتی کی جگہ پر کام کرنے والی اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھی دوسری جگہ منتقل نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے ان کے رجسٹرار کے ذریعے جواب طلب کیا ہے جبکہ چیئرمین سی ڈی اے کو حکم دیا ہے کہ چار سو نجی تعلیمی اداروں کی منتقلی کے حوالے سے جامعہ پلان اور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کی منتقلی بارے جواب 11 اپریل تک عدالت میں پیش کریں۔
دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے سیکرٹری داخلہ کی جانب سے آئی جیز کے دفاتر خالی کرنے کیلئے دو سے تین ماہ کی مہلت طلب کرنے پر ریما رکس دیئے ہیں کہ کیا آئی جیز کے دفاتر پر قانون کا اطلاق نہیں ہوتا اگر دفاتر پر پاکستان کا جھنڈا لگا ہے تو پاکستانی قانون پر عمل کرنا ہوگا اور اگر پاکستانی قانون پر عمل نہیں کرنا تو بہتر ہے داعش کا جھنڈا لگا دیا جائے چیئرمین سی ڈی اے کام نہیں کرسکتے توبتا دیں عدالت کے ساتھ مذاق کیاجارہا ہے بتایا جائے کیا سیکٹر سیون اور ایٹ اسلام آباد کا حصہ نہیں ہیں انہوں نے یہ ریمارکس پیر کے روز دیئے ہیں اس دوران جب سماعت شروع ہوئی تو سیکرٹری داخلہ سیکرٹری کیڈ ، سیکرٹری مواصلات اور دیگر حکام پیش ہوئے سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ آئی جیز کے دفاتر خالی کرنے میں دو سے تین ماہ کا عرصہ لگ جائے گا اس کیلئے مہلت دی جائے اس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور سکریرٹی خارجہ کی سرزنش کی اگر آپ نے دفاتر کیلئے جگہ ڈھونڈنی ہوتی تو اور بات تھی حد ہوگئی ایک ماہ میں آپ دفاتر کی جگہ ہی نہیں ڈھونڈ سکے اگر یہ بات ہے تو جو دفاتر بند کئے ہیں پھر ان کو بھی کھلوا دیتے ہیں چیئرمین سی ڈی اے کو بیان حلفی دینا ہوگا کہ جو یہ مدت چاہتے ہیں اس مدت میں دفاتر خالی کردیئے جائینگے یہ نہیں ہوسکتا کہ باقی سب تو قانون پر عملدرآمد کریں اور قانون پر عملدرآمد کرانے والے ادارے خود قانون کی خلاف ورزی کریں اس بات کی قطعی اجازت نہیں دینگے کیا یہ سکیورٹی ادارے حکومت کو شرمندہ کرنا چاہتے ہیں اگر تو یہ پاکستان کے قانون کے پابند ہیں تو اس پر انہیں عمل بھی کرنا ہوگا اگر یہ پاکستانی قانون کے پابند نہیں ہیں تو پھر داعش کاجھنڈا لگادیں عدالت نے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مشورہ کرکے بتائیں کہ آئی جی اسلام آباد اور آئی جی موٹروے پولیس اسلام آباد سے کب اپنے دفاتر خالی کرینگے اور اپنی عمارتوں میں منتقل ہوں گے اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا بھی کہ انہیں وقفے کے بعد تک کا وقف دے دیں وہ مشاورت کرلیں اس پر عدالت نے مہلت دے دی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.