سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی

پیر 14 مارچ 2016 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین نیب فصیح بخاری کی جانب سے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بینچ سے الگ کرنے کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے پیر کے روز جب فصیح بخاری کی اپیل کی سماعت شروع کی تو اس دوران ڈاکٹر بابر اعوان پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ فصیح بخاری کے مقدمے میں ہم نے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں ہمارا مطمع نظر یہ تھا کہ افتخار چوہدری کو بینچ سے الگ کیا جائے اب چونکہ وہ ریٹائر ہوچکے تو ایسے میں اب اس درخواست کی سماعت کی ضرورت باقی نہیں رہتی اس لئے درخواست نمٹائی جائے اس پر عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی

متعلقہ عنوان :