پاکستان میں غربت میں واضح کمی اور مجموعی ترقی میں متاثر کن بہتری آئی ہے ‘عالمی بینک

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ملکی پیداوار میں پاکستان کی سرمایہ کاری 15.4 فیصد تک بڑھنے کی توقع

پیر 14 مارچ 2016 14:43

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت میں واضح کمی اور مجموعی ترقی میں متاثر کن بہتری آئی ہے۔عالمی بینک نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ 2011 ء میں خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والی آبادی کی شرح34.7 فیصد سے کم ہوکر 12.4 فیصد تک آگئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا اور سندھ کے صوبوں میں غربت زیادہ کم ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے 1991 ء سے 2011 ء کے درمیان ایک اعشاریہ دو پانچ ڈالر سے کم یومیہ آمدنی رکھنے والے افراد کی شرح نصف سے زیادہ کم کرکے میلینیم ڈویلپمنٹ کا پہلا ہدف حاصل کرلیا ۔رپورٹ میں کہاگیا کہ 2006 ء سے 2011 ء کے درمیان نچلی سطح کے چالیس فیصد افراد کے اخراجات میں فی کس اضافہ تین فیصد ہے جوقابل قدر ہے۔عالمی بینک نے رپورٹ میں کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ مکمل ہونے کے بعد اگلے سال مجموعی ملکی پیداوار میں پاکستان کی سرمایہ کاری 15.4 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے۔

اس معاشی بہتری میں ترسیلا ت زر' زرعی پیداور اور سیلاب کے بعد برآمدات میں توقع سے زیادہ بہتری اور وسیع اقتصادی ترقی نے اہم کردار اداکیا جبکہ پاکستان کاعدم مساوات کی مجموعی سطح سست روی کا شکار ہے

متعلقہ عنوان :