تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا، شاہد خاقان عباسی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 14:49

تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ 25ارب ڈالر مالیت سے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں ایران سے گیس کی درامد کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے گیس کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، اور اس سلسلے میں ایل این جی کی درآمد زیادہ بہتر اور موثر ہے، انھوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد کے لئے مزید پانچ نئے ٹرمینلز تعمیر کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم میں گیس ایل این جی آنے کے بعد فرٹیلائزر سیکٹر نے ایک بار پھر پیداواری سرگرمیاں شروع کردی ہیں، ان کا کنا تھا کہ تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ سال 2019 تک مکمل ہوجائے گا، جس پر20 سے 25ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ایران سے بھی گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت کو حتمی شکل جلد دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایل پی جی سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے صارفین کو فائدہ ہوگا۔