اسرائیل نے انڈونیشیا کے وزیرخارجہ کو مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

پیر 14 مارچ 2016 14:52

یروشلم/جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) اسرائیل نے انڈونیشیا کے وزیرخارجہ کو مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے انڈونیشیا کے وزیرخارجہ ریتنو مارسودی کو مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کی وزارت خارجہکا کہنا ہے کہ مارسودی فلسطینی علاقے میں اپنا اعزازی قونصل مقرر کرنا چاہتے تھے۔ مغربی کنارے میں جانے سے روکنے کے بعد ریتنو مارسودی نے عمان میں ماہا ابو شوشیح کو فلسطینی علاقوں کے لیے انڈونیشیا کا پہلا اعزازی قونصل مقرر کرنے کی تقریب منعقد کی۔ سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک انڈونیشیا فلسطینی تحریک کا ایک بہت بڑا حامی ہے اور اس کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :