آبا و اجداد کی قبروں کو پانی کی نذر کر کے پاکستان کو روشن کرنے والے خود اندھیروں میں ڈوب گئے

سب ڈویژن سماہنی میں بجلی کی بوسیدہ تاریں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور 20وولٹیج سے عوام عاجز آچکے ہیں

پیر 14 مارچ 2016 15:03

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) آبا و اجداد کی قبروں کو پانی کی نذر کر کے پاکستان کو روشن کرنے والے خود اندھیروں میں ڈوب گئے ۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ضلع بھمبر کی سرحدی تحصیل سماہنی کے نمائندہ افراد راجہ اختر ایڈ ووکیٹ ،بشارت رفیق چوہدری،عنصر پر ویز دانش، چوہدری محمد بوٹا، چوہدری مظہر اقبال، چودہدری طاہر، چوہدری رخسار احمد ، توصیف پرویز راجہ نے کہا ہے کہ سب ڈویژن سماہنی میں بجلی کی بوسیدہ تاریں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور 20وولٹیج سے عوام عاجز آچکے ہیںآ سمان سے پانی کی بوند زمین پر پڑنے سے پہلے بجلی غائب ہوجاتی ہے اور کئی دنوں تک واپس نہیں آتی۔

حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ برقیات کے اعلی حکام ایکسین برقیات بھمبر کا قبلہ درست کریں ورنہ سخت عوامی احتجاج کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کی وجہ سے تاجر حضرات سخت پریشانی کا شکار ہیں آزاد کشمیر میں کوئی قابل ذکر صنعتی سیکٹر موجود نہیں بجلی کا استعمال صرف گھریلوضروریات کی حد تک ہے مگر بجلی اتنی کم ہوتی ہے کہ ٹارچ لے کر بلب کو ڈھونڈنا پڑتا ہے رہی سہی کسر بجلی کے بلوں نے نکال دی ہے اوور بلنگ کی شکا یات زبان زد عوام ہیں۔

حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ برقیات کے اعلی حکام فوری نوٹس لے کر غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ حل کروائیں ورنہ عوام علاقہ نہ صرف شدید احتجاج کریں گے بلکہ سرکاری افسران کا وادی سماہنی میں داخلہ بھی بند کر دیں گے۔

متعلقہ عنوان :