نیلم ویلی کو پسماندگی سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے‘ عظمی شریں ایڈوکیٹ

پیر 14 مارچ 2016 15:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ ن نے نیلم کی عوام کی ووٹ کی اہمیت میں اضافہ کیاہے عوام اور کارکنان کی عزت نفس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔وزیر تعلیم نے تعلیمی پیکچ کے نا م پر لوگوں کو بے وقوف بنایاہے۔دس سالوں میں وزیر تعلم نے اپنے حلقہ میں پرائمری سکول تک نہیں دیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن صدر خواتین ونگ ضلع نیلم نے خواتین اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن نے نیلم کی عوام کی ووٹ کی اہمیت میں اضافہ کیاعوام اور کارکنان کی عزت نفس کا تحفظ ہمار ی ذمہ داری ہے وادی نیلم کو پسماندگی سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گئے وزیر تعلم نے تعلیمی پیکچ کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا ہو ا ہے دس سالوں میں وزیر تعلم نے اپنے حلقہ میں ایک پرائمری سکول تک نہیں دیاوزیر تعلیم میا ں وحید تھے لیکن ۱۴ کالجزچوہدری یاسین نے اپنے حلقہ میں دےئے ہیں وزیر تعلم اپنے گریبان میں جہانکیں اور اپنے ضمیر سے پوچیھیں کہ کیا نیلم حکے عوام اسی چیز کے حقدار تھے نیلم کے وسائل حکومتی سرپرستی میں لوٹا جا رہا ہے ماضی اور حال کے سیاست دان بتائیں ان کی عزت اور غیرت کہاں ہے نیلم میں ماؤں،بہنون،بیٹیوں،کے علاج معالجہ کے لیے لیڈی ڈاکڑ،گائنا کالوجسٹ نہیں ہے چائلڈ سپشلسٹ نہیں ہے دور جدید میں بھی خواتین دور دراز علاقوں سے پانی اپنے سروں پر اٹھا کر لے کر آتی ہیں روزگار کے مواقع مہیا نہیں کیے گئے اگر مہیا ہوئے تو ان میں مخصوص مافیا کو نوازا گیا عوام اب روایتی اور دقیانوس سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں قائد پاکستان میا ں محمد نواز شریف نے راجہ فاروق حیدر خان اور نیلم کی شان شاہ غلام قادر صاحب کے کہنے پر مظفرآباد سے تاؤبٹ تک۱۷ ارب روپے کی لاگت سے ایکسپرس وے بنانے کا منصو بے کی منظوری دی شونٹھر ٹنل کے منصونہ کی فیزیبلٹی جاری ہے لیسوا بائی پاس اور کیرن بائی پاس کے منصوبہ کی کی بھی منظوری دی جا چکی ہے مسلم لیگ ن وادی نیلم میں گھر گھر بجلی اور پانی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو حقیقی تبدیلی دے گی عام ووٹر ہمار ا سرمایہ ہے عوام کا حقوق غصب کرنے والے مافیا کو حساب دینا ہو وزیر تعلم نے نیلم کی عوام سے جھوٹ پر جھوٹ بول کر عوام کا اعتمادکھو دیا لوگ سیلاب کی صورت میں مسلم لیگ میں شمولیت کر رہے ہیں راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادرکی قیادت میں پیپلزپارٹی کا حشر رگلگت بلتستان سے بدتر ہو گا خواتین وکارکناں اتحاد جوش جذبے سے عوام سے رابطہ مہم جاری رکھیں کارکنان کی ایڈجسٹ منٹ کارکردگی کی بنیادوں پر ہوں گی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گئے لیکن مظلوم کو انصاف ضرور دلائیں گے-

متعلقہ عنوان :