وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو سر فراز مرچنٹ کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی

سرفراز مرچنٹ کی عزت و احترام کو ملحوظ رکھا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 15:06

وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو سر فراز مرچنٹ کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء): وزیر داخہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو سر فراز مرچنٹ کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے ذاتی طور پر اس ضمن میں سر فراز مرچنٹ سے رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سر فراز مرچنٹ کی حیثیت ایک گواہ کی ہے لہٰذا ان سے متعلق عزت اور احترام کو ملحوظ رکھا جائے۔واضح رہے کہ سر فراز مرچنٹ نے آج صبح ایف آئی اے کے خط اور اس میں استعمال کے گئے الفاظ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے پندرہ مارچ کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی اور کہا کہ جب تک ایف آئی اے اپنا ریکارڈ درست نہیں کرے گی میں بیان ریکارڈ نہیں کرواﺅں گا۔