باغبان موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب پھپھوند کش زہروں کا سپرے کریں،مشتاق علوی
پیر 14 مارچ 2016 15:15
ملتان۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء )حالیہ بارشوں سے آم کے باغات میں ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے پر اینتھرا کنوز ، بیکٹیریل بلائٹ جیسی بیماریوں کے علاوہ بور کی مکھی کے حملہ کی شدت میں اضافہ ہونے کااندیشہ ہے۔ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان مشتاق احمدعلوی نے بتایا کہ آم کے باغات میں پھول کھلنے کا مرحلہ جاری ہے۔
ان پھولوں پر اینتھرا کنوز، بیکٹیریل بلائٹ جیسی بیماریوں کے علاوہ بور کی مکھی حملہ آور ہوتی ہے۔(جاری ہے)
شدید بارشوں سے ان بیماریوں کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے لہٰذا سفارش کی جاتی ہے کہ باغبان موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب پھپھوند کش زہروں کا سپرے کریں۔ باغات میں فالتو پانی بھی کھڑا ہونے سے درختوں کے یکدم مرجھاؤ کا اندیشہ ہوتا ہے لہٰذا باغات سے فالتو پانی نکالنے کا فوری بندوبست کریں۔
آم کے باغات میں بٹور والے پھولوں کو خشک ہونے سے پہلے سبز حالت میں کاٹ کر تلف کریں۔ مکمل پھول آنے پر یوریا کھاد 1 کلوگرام فی پودا ڈالیں اس کے علاوہ سفوفی پھپھوندی کے خلاف سپرے کریں اور پھپھوندی کش زہروں کا استعمال 10 تا 14 دن کے وقفہ سے کریں۔ باغبان کیڑے مار سپرے کرتے وقت احتیاط سے کام لیں تاکہ پولینیٹرز اور مفید کیڑے محفوظ رہ سکیں۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.