بیرکوبیماریوں سے بچانے کیلئے پھیپھوند ی کش زہر استعمال کریں،زرعی ماہرین

پیر 14 مارچ 2016 15:15

سلانوالی۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء ) زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ با غوں میں گوبر کی گلی سڑی کھاد کا استعمال بھی موثر ثابت ہوسکتا ہے ا س لیے بیر کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے پھیپھوند کش زہر کااستعمال کریں تا کہ فصل کو ہرقسم کے نقصان سے بچایاجاسکے اس سلسلہ میں باغوں میں گلی سڑی کھاد کااستعمال بھی موثر ثابت ہوسکتا ہے اگر چھوٹے پود ے کو 20کلوگرام کھا د اوربڑ ے پو د ے کو چالیس کلوگرام کھاد ڈالی جا ئے تو ا ن کی سڑ ن سے پو دے بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ماہرین کے مطابق پتوں پر کیڑے کے حملے سے کا لے رنگ کے نشان نمود ار ہونا شرو ع ہوجاتے ہیں جس سے پھل کی کا شکل بھی خرا ب ہوجاتی ہے باغ میں اگر کسی بیماری کے حملے کی علا مت ظاہرہو تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رابطہ کیا جا ئے تا کہ کسی ممکنہ نقصان سے محفوظ رہاجاسکے ۔