دھنیاکی بہترپیداوارکیلئے آبپاشی میں خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت

پیر 14 مارچ 2016 15:15

سلانوالی۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء )زرعی ماہر ین نے دھنیا کی بہتر پیداوار کیلئے فصل کی آبپاشی میں خصوصی احتیاطی برتنے کی ہدایت کر تے ہو ئے کہا کہ کا شتکارآبپاشی کے سلسلہ میں خصوصی طورپر اس امر کا خیال رکھیں کہ کھیلیاں پانی میں ہرگز ڈوبنے نہ پائیں کیونکہ ا س سے دھنیے کی پیداوار بر ی طرح متاثرہوسکتی ہے، ماہر ین نے کہاہے کہ اگر فصل کی بیجا ئی وتر کی حا لت میں کی گئی ہو توفصل اگنے کے بعد 15سے 20روز تک پا نی نہ دیا جا ئے اورجب پودے چار سے پا نچ انچ بڑے ہوجائیں توان کی چھدرائی کر د ی جا ئے فاصلہ 9سے 12انچ تک رکھنے سے پو د ے اچھی طرح نشوونماپاسکتے ہیں2سے3مرتبہ گوڈی کر کے جڑی بوٹیوں کی تلفی سے پودے موثراندازمیں ز مین سے ا پنی غذاحاصل کر کے بہتر پرورش پاسکتے ہیں دھنیا کی کٹائی کے بعدزمین کی زرخیزی کومدنظررکھتے ہو ئے نائٹروجنی کھادڈالنے کی ضرورت بھی ہے جوفصل کی بڑھوتری تیز کر نے میں معاو ن ثابت ہوتی ہے ۔