اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکڑ عافیہ صدیقی کی واپسی اور اہل خانہ سے

ملاقات سے متعلق درخواست پرسماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی

پیر 14 مارچ 2016 15:16

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکڑ عافیہ صدیقی کی واپسی اور اہل خانہ سے ملاقات سے متعلق درخواست پرسماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ہے ۔پیر کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل سنگل بنچ نے ڈاکڑ فوزیہ صدیقی کی درخواست پرسماعت کی تو اس موقع پر وزارت خارجہ کے حکام نے عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے عدالت کو بتایا کہ امریکی حکومت سے عافیہ صدیقی کی پاکستان منتقلی سے متعلق معاملہ اٹھایا تھا۔ امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ جسٹس نورالحق قریشی نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار بھی عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے ممکنہ حل سے متعلق پندرہ روز میں اپنی رائے دیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت دوہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :