ورلڈ ٹی ٹونٹی ، فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے غیر ملکی فوٹو گرافر کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 مارچ 2016 15:32

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے غیر ملکی فوٹو گرافر کو بڑی ..

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مارچ2016ء )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے غیر ملکی فوٹو گرافر کو بڑی مشکل میں ڈال دیا ۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے بھارت میں موجود پاکستانی ٹیم کا تصویری سیشن ہوا جس میں کھلاڑیوں نے مختلف پوز لے کر تصویریں بنوائیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جب دراز قد پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عرفان تصویر کھنچوانے آئے تو فوٹوگرافر کو 7فٹ لمبے عرفان کی تصویر لینے کے لیے کرسی کا سہارا لینا پڑا ۔ یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ عرفان نے کسی فوٹوگرافر کو مشکل میں ڈالا ، اس سے پہلے ورلڈ کپ 2015ء کے دوران بھی فوٹو گرافر کو عرفان کی تصاویر لینے میں مشکلات پیش آئیں تھیں ۔