سرفراز مرچنٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو تحریری جواب بھجوا دیا
پیر 14 مارچ 2016 15:34
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء)پاکستانی تاجر سرفراز مرچنٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو تحریری جواب بھجوا دیا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو منی لانڈرنگ کیس میں پاکستانی تاجرسرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے کو تحریری جواب بھجوا دیا جس میں کہا گیا کہ میں محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے مکمل تعاون کروں گا، تحقیقات میں تعاون کیلئے پاکستان آنا پڑا تو آؤں گا، ایم کیو ایم کے رہنماء محمد انور نے مجھے ”را“ کی فنڈنگ کا بتایا تھا، میرے پاس جو بھی معلومات ہیں، ملکی اداروں کو دوں گا، ایف آئی اے تحقیقات کے زاویے درست سمت میں لائے۔
اس بات سے آگاہ ہوں کہ ایم کیو ایم بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ سے رقم لیتی ہے، یہ بات اسکارٹ لینڈ یارڈ نے بھی کہی، متحدہ کی قیادت پر الزام اسکارٹ لینڈ نے لگایا تھا، میں نے یہ بات صرف بیان کی تھی، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا تھا ان کے پاس اس بات کے ثبوت ہیں کہ ایم کیو ایم ”را“ سے رقم لیتی ہے، اسکاٹ لینڈ یارڈ کی اس بات کا میں گواہ ہوں، یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے، اس معاملے پر اعلیٰ ترین سطح سے کارروائی ہونی چاہیے تھی۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.