ملکی معیشت نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اپناہدف حاصل کر لیا ،تھنک ٹینک کی رپورٹ جار ی

پیر 14 مارچ 2016 15:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار پالیسی ریفارمز نے پاکستان کی معیشت کے بارے میں ششماہی رپورٹ برائے جولائی ۔دسمبر 2015-16 جاری کر دی ۔جس کے مطابق پاکستانی معیشت نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معیشت کے منصوبہ سازوں کی پوری توجہ بقایا جات کی ادائیگیوں اور مالی خسارے پر ہے ۔

صوبوں کے سرپلس ہونے کے باوجود جولائی ۔دسمبر2015-16میں تجارتی خسارہ 1.7فیصد تھا جو کہ سال کیلئے اپنے ہدف کے اند ر ہی رہا ۔

(جاری ہے)

ٹیکس وصولی بہتر رہی اور اخراجات بھی کنٹرول رہے نیز مہنگائی کی شرح بھی کم رہی ۔آئی پی آر رپورٹ کے مطابق سالانہ ہدف چھ فیصد کے مقابلے میں، گروتھ کی شرخ کم رہی ۔ بڑے پیمانے کی مینو فیکچرنگ3.9فیصد رہی۔ جہاں تک زراعت کا تعلق ہے کپاس اور چاول جیسی دو اہم فصلوں کی پیداوار میں کمی آئی ۔

اگرچہ گنے کی پیدوار پچھلے سال کی نسبت اچھی تھی لیکن اس نے بھی 68ملین ٹن سے اپنا ہدف مس کر دیا ۔آئی پی آر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے معیشت کے ارتقاء کیلئے اقتصادی راہداری منصوبے سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کر لیں ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جب تک معیشت میں بنیادی اصلاحات نہ لائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :