نیب نے پیپلزپارٹی کے راہنما منور تالپور اور فریال تالپور کے خلاف تحقیقات تیز کر دیں‘مالیاتی اداروں سے دونوں رہنماﺅں کے پرائزبانڈز،غیرملکی ترسیلات زر اور لاکرزکی تفصیلات طلب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 16:01

نیب نے پیپلزپارٹی کے راہنما منور تالپور اور فریال تالپور کے خلاف تحقیقات ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) نیب نے پیپلزپارٹی کے راہنما منور تالپور اور فریال تالپور کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں،مالیاتی اداروں سے دونوں رہنماﺅں کے پرائزبانڈز،غیرملکی ترسیلات زر اور لاکرزکی تفصیلات طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور اور منور تالپور کے حوالے سے معاملات کیلئے مالیاتی اداروں کو ایک خط لکھا ہے،جس میں پیپلزپارٹی کے دونوں راہنماﺅں کے پرائز بانڈز ،غیرملکی ترسیلات زراورلاکرزکی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

خط میں مالیاتی اداروں سے 1985 سے اب تک جیتے گئے پرائزبانڈزاوروصول کی گئی رقم کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں، منور تالپور پر اختیارات اور پبلک فنڈ کے غلط استعمال کا الزام ہے اوراس سلسلے میں26 فروری کونیب نے منورعلی تالپورسے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :