ملک کے مختلف علاقوں میں جمعرا ت سے بارشوں کا ایک نیاسلسلہ شروع ہو گا،محکمہ موسمیات

پیر 14 مارچ 2016 16:24

ملک کے مختلف علاقوں میں جمعرا ت سے بارشوں کا ایک نیاسلسلہ شروع ہو گا،محکمہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں جمعرا ت سے بارشوں کا ایک نیاسلسلہ شروع ہو گا جو اتوار تک جاری رہے گا ، جمعرات اور جمعہ کو تیز بارش ہو گی جبکہ ہفتہ اور اتوا کو اہلکی بارش کا امکان ہے ، اس نئے سلسلے کے تحت خیبر پختونخوا ، فاٹا، شمالی بلوچستان بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان ، اور کشمیر میں بارشیں ہو نگی ،جبکہ مالا کنڈ ڈویژن اور کشمیر میں ندی نالوں میں شدید طغیانی کا امکان ہے جس سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے ،خطہ پٹھوار، پشاور، مالا کنڈ اور کشمیر میں باش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے ،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں 24مارچ سے بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے اور رواں سال شدید گرمی پڑھنے کا بھی امکان ہے سب سے زیادہ گرمی جنوبی پنجاب اور سندھ میں پڑھے گی اور درجہ حرار ت 50ڈگری سے اوپر جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشیں فصلوں کے لیے مفید نہیں یہ بارشیں فصلوں پر محضر اثرات مرتب کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :