حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل کو بہت فائدہ ہوا ،ماہرین زراعت

پیر 14 مارچ 2016 16:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں سے گندم کی فصل کو بہت فائدہ ہوا ہے جبکہ فروٹ میں سیب اور ناشپاتی کو کسی حد تک نقصان پہنچا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں ہونے والی بارشوں سے ملک میں بہت سے نقصانات ہوئے ہیں لیکن ان بارشوں کی وجہ سے گندم کی فصل پر ان کے بہت اچھے اثرات پڑے ہیں ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ چولستان اور بلوچستان میں ان بارشوں کے لائف سٹاک پر بہت اچھے اثرات پڑینگے کیونکہ ان بارشوں کی وجہ سے چولستان میں مویشیوں کیلئے چارے میں اضافہ ہوجائے گا جو کہ بہت خوش آئند بات ہے اس طرح بلوچستان میں بھی جہاں بہت سے نقصانات ہوئے ہیں وہاں پر ان بارشوں سے لائف سٹاک پر بہت اچھے اثرات پڑینگے انہوں نے کہا کہ پنجاب خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں گندم کی فصل پر حالیہ بارشوں کے بہت اچھے اثرات پڑے ہیں اس سے گندم کی فصل بہت بہتر ہو جائے گی اور پیداوار میں اضافہ ہوگا جبکہ دوسری طرف فروٹ جس میں سیب ناشپاتی کو کسی حد تک نقصان پہنچا ہے لیکن گندم کی فصل پر حالیہ بارشوں کے اچھے اثرات پڑے ہیں