اس وقت تک اپنا بیان نہیں دوں گا جب تک ایف آئی اے اپنا ریکارڈ درست نہیں کرتی،سرفراز مرچنٹ

پیر 14 مارچ 2016 16:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) لندن میں مقیم پاکستانی تاجر سرفراز مرچنٹ نے آج (منگل )کو اپنا بیان ریکارڈ کروانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تک اپنا بیان نہیں دوں گا جب تک ایف آئی اے اپنا ریکارڈ درست نہیں کرتی ، میں نے ایم کیوایم اور الطاف حسین پر بھارتی خفیہ ایجنسی”را“سے پیسے لینے کا کوئی الزام نہیں لگایا، میڈیا رپورٹ کے مطابق سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی کی جانب سے جاری سمن پر اعتراض لگاتے ہوئے مارچ کوایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی ہے ، انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اپنے سمن میں ترمیم ا ور ریکارڈ درست کرلے،جب تک ایف آئی اے تحقیقات کے تمام زاویوں کو درست سمت میں نہیں لاتی بیان رکارڈ نہیں کراوٴں گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سرفراز مرچنٹ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین کی منی لانڈرنگ سے متعلق انکشافات کیے تھے اور انہوں بتایا تھا کہ الطاف حسین نے ایک کمپنی بنا رکھی ہے جس کے اکاوئنٹ میں دبئی میں قائم بھارتی کمپنی کے ذریعے رقم ٹرانسفر ہو تی ہے ۔