اداکارہ قندیل بلوچ کی بھارت کیخلاف پاکستان کی کامیابی پر شرمناک پیش کش

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 مارچ 2016 16:35

اداکارہ قندیل بلوچ کی بھارت کیخلاف پاکستان کی کامیابی پر شرمناک پیش ..

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مارچ2016ء ) کرکٹ اور شوبز کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور کئی مرتبہ اداکارائیں سستی شہرت حاصل کر نے کے لیے کرکٹ کا سہارا بھی لیتی ہیں ،اس فہرست میں بھارتی اداکارہ عرشی خان کے بعد اب پاکستانی اداکارہ قندیل بلوچ کا نام بھی آگیا ہے جنہوں نے ”18مارچ “ کو پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست کی صورت میں ہم وطنوں کے لیے ملک بھر میں ”سٹرپ ڈانس “کرنے کی پیش کش کی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کے لیے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے ، یاد رہے کہ پاک ،بھارت ٹاکرا 18کی بجائے 19مارچ کو شیڈول ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ویڈیو پیغام میں قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم پور ے پروٹوکول کیساتھ بھارت پہنچ گئی ہے ،اگر پاکستان نے 18مارچ کو بھارت کیخلاف میچ میں کامیابی حاصل کی تو وہ ملک بھر میں ”سٹرپ ڈانس “ کریں گی اور یہ ناچ وہ ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کے نام کریں گی ۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے شاہد آفریدی کے نام پیغام میں کہا کہ وہ ان کے غصے کو بھول جائیں ،اگر وہ بھارت کو ہرانے میں کامیاب ہوگئے تو وہ ان کے لیے کچھ بھی کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :