ایف آئی اے نے مختلف یونیورسٹیز کے حوالے سے مبینہ کرپشن،گھپلوں،جعلسازی اور جعلی ڈگریوں بارے ٹھوس شواہد ملنے کے بعد باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا

پیر 14 مارچ 2016 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) ایف آئی اے نے مختلف یونیورسٹیز کے حوالے سے مبینہ کرپشن،گھپلوں،جعلسازی اور جعلی ڈگریوں بارے ٹھوس شواہد ملنے کے بعد باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس میں محکمہ تعلیم سے وابستہ ٹیچرز،پروفیسرز کی تعلیمی اسناد کی چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں صوبائی و وفاقی وزارت تعلیم کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ مختلف تعلیمی اداروں میں جعلی اسناد پر متعدد لوگ سیاسی طور پر بھرتی کئے گئے جو عرصہ دراز سے بڑے عہدوں پر تعینات ہیں کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جبکہ مبینہ کرپشن،گھپلوں،جعلسازی، اور جعلی ڈگریوں پر اعلیٰ عہدوں پر بھرتیوں کی ٹھوس شکایات پر نامور ملکی یونیورسٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :