سڑکوں اورٹریفک سگنلز کے گردونواح میں بھیک مانگنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، چیف ٹریفک آفیسر لاہور کی ہدایت
پیر 14 مارچ 2016 16:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہاہے کہ شہر میں سکیورٹی کے پیش نظر ڈی ایس پیز، سیکٹر انچارجزسڑکوں اورٹریفک سگنلز کے گردونواح میں بھیک مانگنے والوں کیخلاف سخت کارروائی یقینی بنائیں۔انہوں نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ گداگروں کے خلاف کارروائی میں کسی بھی غفلت ،کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں سے ہر گز کوئی رعایت نہ کریں اور اس سلسلے میں کارکردگی رپورٹ روزانہ دفتر ارسال کی جائے گی۔
سی ٹی اونے کہا کہ ٹریفک پولیس نے گداگری کے خلاف جاری مہم کے دوران ابتک371بھکاریوں کو حراست میں لیتے ہوئے274خواتین اور کمسن بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا جبکہ97پیشہ وربھکاریوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرادےئے ۔(جاری ہے)
اس سلسلہ میں انہوں نے تما م ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنی نگرانی میں سڑکوں ،چوراہوں کے گردونواح میں گداگروں اور پیشہ وربھکاریوں کیخلاف موثر کاروائی کرتے ہوئے انہیں ضلعی پولیس کے حوالے کریں۔
جرائم پیشہ عناصر گداگروں کے روپ میں شہریوں کی جان ومال کے دشمن ہیں جبکہ سگنلز پر بھیک ما نگنے والوں کی وجہ سے اکثر ٹریفک پرابلم بھی پیدا ہوتی ہے ،طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ان کیخلاف کاروائی کرنے سے ٹریفک کی روانی میں بھی بہتری آتی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر نے شہریوں سے کہا کہ وہ بھیک مانگنے والوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے انہیں خیرات نہ دیں اورپیشہ ور گداگروں کی اطلاع ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915پر دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صوابی ، گھریلو تنازعے پر بھائی نے بھا ئی کوقتل کردیا
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.