نیب میگاکرپشن کی فوری تحقیقات اور لوٹی گئی اربو ں روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے،میاں فرخ حبیب
پیر 14 مارچ 2016 16:47
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومتی ارکان اسمبلی کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف پر میگاکرپشن کے لگائے کے الزامات کی نیب فوری تحقیقات کا آغاز کرکے قوم کی لوٹی گئی اربوں ‘ کھربوں روپے کی رقوم قومی خزانہ میں جمع کرائے جن لوگوں کو جیلوں میں ہونا چاہئے تھا وہ لوگ اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔
قومی مجرموں کا احتساب پوری قوم کی آواز ہے ۔ تحریک انصاف قوم کی آواز ہر فورم پر اٹھاتی رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 69 میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پی پی 69 کے رہنما شیخ شاہد جاوید ڈاکٹر خالد امتیاز بلوچ ‘رانا خالد محمود ‘ میاں عبدالشکور ودیگر کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ لیگی ایم پی اے طاہر جمیل کا الزام اگر وزیر اعلی پنجاب پر کرپشن ثابت نہ ہوئی تو ٹنڈ کرادیں گے وہ حقیقت مبنی ہے نیب کی تحقیقات کے بعد ایم پی اے کو ٹنڈ کرانے کی نوبت نہیں آئے گی کیونکہ میاں برادران نے میگا کرپشن کرکے ملکی خزانہ کو خالی جبکہ عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے ۔
شیخ شاہد جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے بنائے جانے والے میگا پراجیکٹس میگا کرپشن کا شکار ہو چکے ہیں ۔وزیر اعلی پنجاب نے میگاپراجیکٹس سمیت فیصل آباد جھال چوک انڈر پاس و فلائی اوور پر جس طرح بے دریغ کرپشن کی ہے اس کا اندازہ لگانا انتہائی مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کرپشن میں سابق ڈی سی او بھی بری طرح ملوث ہیں جنہوں نے کرپشن کا پورا پورا حصہ وزیر اعلی کو پہنچانے کے لئے بروکر کا کردار ادا دکیا تھا ۔ پراجیکٹس مشکوک ہونے کی وجوہات کی بنا پر ڈی سی او کو فیصل آباد میں مکھن میں بال کی طرح نکالنا میگاکرپشن کی گھناؤنی اور بدترین مثال ہے جسے نیب کو تحقیقات کرنے کے لئے سابق ڈی سی او کو بھی شامل تفتیش کیا جائے تو نیب کو سب کچھ لوٹا گیا مل جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک پراجیکٹ مکمل نہ ہونا ضلعی حکومت کی نااہلی اور بددیانتی ہے اور یہ کرپشن کا میگاپراجیکٹس عوام کے لئے وبال جان بنا ہوا ہے ۔ پورا شہر سیل ہو کر رہ گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.